کراچی( اباسین خبر)کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہکراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ صبح سویرے گلشن معمار، بلدیہ ٹان، اورنگی ٹان، نارتھ ناظم آباد اور نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔فیڈرل بی ایریا، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، سکیم 33 اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جس سے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ سردی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں نے لیدر جیکٹس نکال لیں۔دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس سے خانوزئی، کان مہترزئی اور زیارت سمیت متعدد اضلاع پر برف کی چادر پھیل گئی، جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ
4