3
کراچی( اباسین خبر)پیپلز پارٹی سندھ نے 5 جنوری کو ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں بھٹو کی سالگرہ کی تقاریب کا انعقاد کریں گی، جہاں کیک کاٹ کر ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت بھٹو کی مرہونِ منت ہے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔