3
کراچی( اباسین خبر)گلستان جوہر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ گلستان جوہر بلاک 18 کے قریب فلک ناز ٹاور میں پیش آیا، جہاں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران چار مزدور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بے ہوش مزدوروں کو ٹینک سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی۔ باقی دو مزدوروں کا علاج جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق اموات زیرزمین پانی کے ٹینک میں موجود زہریلی گیس کے اثرات سے ہوئی۔