15
پشاور(اباسین خبر)بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، اور حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔مئیر پشاور زبیر علی نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، اور اب مذاکرات کو حتمی شکل دینی ہے۔ حکومتی کمیٹی جناح پارک آکر اس حوالے سے اعلان کرے گی۔حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے 20 روز کا وقت مانگا ہے۔یاد رہے کہ بلدیاتی ملازمین نے گزشتہ کئی برسوں سے فنڈز کی کمی کے باعث کے پی اسمبلی کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا تھا، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی۔