کراچی ( کامرس ڈیسک)ایف بی آر اصلاحات پروگرام کے تحت پاکستان کسٹمز میں متعارف کردہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس سسٹم کی بدولت دسمبر 2024 میں کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ جمیل ناصر کے مطابق، دسمبر 2024 میں کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں 287 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں، جبکہ دسمبر 2023 میں یہ وصولیاں 226.27 ارب روپے تھیں۔ اس کے علاوہ، دسمبر 2023 کے 67 ارب روپے کے مقابلے میں دسمبر 2024 کے دوران 27 فیصد اضافے کے ساتھ صرف کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 86 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔جمیل ناصر نے مزید بتایا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کے تحت اب تک 14 ہزار درآمدی گڈز ڈیکلریشنز کی تیزرفتار ایسسمنٹ اور کلیئرنس ہو چکی ہے۔ یہ نیا سسٹم امپورٹرز کی سہولت فراہم کرنے اور معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
فیس لیس اسسمنٹ سسٹم سے کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز وصولی میں ریکارڈ اضافہ
7