7
کراچی ( کامرس ڈیسک)ملک میں آج سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی فی اونس قیمت 2635 ڈالرز ہو گئی ہے۔