پشاور( اباسین خبر)صوبائی صدر مسلم لیگ( ق) خیبر پختون خوا لائرز فورم، انتخاب ایڈووکیٹ نے بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے صوبائی حکومت کی ناکامی اور آمریت کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے پشاور میں خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کیا ہے اور اس معاملے کی انکوائری کی جانی چاہیے۔گزشتہ روز خیبر پختون خوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے بلدیاتی ملازمین پر پولیس نے دھاوا بول دیا تھا اور شدید شیلنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مظاہرین منتشر ہو گئے تھے اور درجنوں مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی تھی۔
بلدیاتی نمائندوں پر تشدد حکومت کی ناکامی کی علامت ہے: صدر ق لیگ کے پی لائرز فورم
3