9
پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مکمل توقعات اب مذاکرات پر ہیں۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سزاں میں کمی کی گئی ہے اور یہ اسپیکر کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سزائیں ختم اور معاف ہو چکی ہیں۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اسپیکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو۔