اسلام آباد ( اباسین خبر)قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ وہ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے مخالف ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ٹرائل خود غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سویلین کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جا سکتا۔ پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، اور ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں۔عمر ایوب خان نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج مذاکرات میں شریک ہوں گے۔اسلام آباد ( اباسین خبر)قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ وہ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے مخالف ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ٹرائل خود غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سویلین کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جا سکتا۔ پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، اور ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں۔عمر ایوب خان نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
ہم سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں: عمر ایوب
2