اسلام آباد( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔عدالت نے یہ وارنٹ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔وکیل صفائی نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں پیش کیا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔اس کے علاوہ، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
6