لاہور( اباسین خبر)لاہور میں جعلی اور بوگس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 19 جعلی اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان پر پابندی عائد کر دی۔ ان کے خلاف پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کرنے والوں کے نام اور ایڈریس بھی جاری کر دیے ہیں۔ جعلی اسلحہ ڈیلرز میں نیشنل رائفلز کمپنی جوہر ٹان، ایم ایس موکل آرمز کمپنی بیگم کوٹ شاہدرہ، انگلش آرمز کمپنی نیلا گنبد، آٹ ڈور سپورٹس آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلر مزنگ چونگی اور محمد اختر پراپرٹی پاک آرمز سٹور شاہدرہ شامل ہیں۔جعلی اسلحہ مرمت کنندگان میں اے اے آرمز ریپئرنگ ورکشاپ مین بلیوارڈ گلبرگ، انگلش آرمز کمپنی نیلا گنبد اور امین علی ظفر لوئر مال شامل ہیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ ان افراد کے ساتھ اسلحے کا لین دین غیر قانونی ہوگا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوگس لائسنس پر اسلحے کی فروخت اور مرمت کرنا سنگین جرم ہے، اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب صوبے بھر کے اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کنندگان کے دستاویزات کی جانچ کر رہا ہے۔
جعلی و بوگَس اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے
4