5
غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں بارش اور سرد موسم کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ شدید سردی کے باعث 7 شیرخوار بچے جاں بحق ہو گئے۔ فلسطینیوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں کمبل اور خیموں کی سپلائی روک دی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی ایک نرس بھی انتقال کر گئی۔