4
تل ایبٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، سابق وزیر دفاع یوو گلینٹ نے غزہ جنگ پر نیتن یاہو سے اختلافات کے باعث پارلیمنٹ سے استعفی دے دیا۔ گلینٹ نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔دوسری جانب، نئے اسرائیلی وزیرِ دفاع نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو غزہ میں حملے تیز کر دیے جائیں گے۔