4
وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر نیواورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ملزم کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے، جو امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا۔ اس کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا اور شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔ تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ یکم جنوری کی صبح نیواورلینز میں گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔