4
کیف ( مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرینی صدر ولادی میر زلنسکی نے نئے سال کے موقع پر اپنے شہریوں اور سکیورٹی اداروں کو پیغام دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکا روس کے خلاف یوکرین کی کھل کر حمایت کرے گا۔ زلنسکی نے کہا کہ امریکی مدد سے یوکرین کے خلاف روسی کوششوں کو روکا جا سکتا ہے، اور امن کبھی تحفے میں نہیں ملتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ امریکا یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا، اور آئندہ امریکی صدر یوکرین میں امن و استحکام کی فراہمی کا باعث بنیں گے۔