کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک)موبائل فونز آج کل ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں اور ان کی اہمیت وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ موبائل فونز مختلف قیمتوں، فیچرز اور ڈیزائنز میں دستیاب ہیں، جن میں سے کچھ انتہائی مہنگے اور کچھ انتہائی سستے ہیں۔دنیا کا سب سے مہنگا فون فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے، جس کی قیمت 48.5 ملین ڈالرز (تقریبا 75 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ یہ فون 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی پشت پر ایک بڑا گلابی ہیرا جڑا ہوا ہے۔ اس فون کے مالک ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ہیں۔دوسری طرف، دنیا کا سب سے سستا فون فریڈم 251 ہے، جو ایک بھارتی کمپنی نے لانچ کیا تھا۔ اس کی قیمت صرف 251 بھارتی روپے (تقریبا 4 ڈالرز یا 800 پاکستانی روپے) ہے، جو اسے دنیا کے سب سے سستے فون میں شمار کرتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں اس وقت دنیا کا مہنگا اور سستا ترین فون کونسا ہے؟
2