کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائبر سیکیورٹی محققین نے ایک نئے قسم کے میل ویئر کی شناخت کی ہے جسے “پلے فل گھوسٹ” (Playful Ghost) کہا جاتا ہے۔ یہ میل ویئر فائلوں کو کھولنے، اسکرین کی سرگرمی کو ریکارڈ کرنے اور آڈیو ریکارڈنگ کرنے کے علاوہ، دور دراز سے ڈیوائسز کو کنٹرول کر کے مزید حملے کرنے کے قابل بناتا ہے۔پلے فل گھوسٹ میل ویئر کو فشنگ حملوں اور SEO (سرچ انجن آپٹیمائزیشن) کی تکنیکوں کے ذریعے ٹروجن زدہ وی پی این سافٹ ویئر کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے۔ یہ میل ویئر صارفین سے وسیع پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مختلف طریقوں سے ان کی معلومات حاصل کرسکتا ہے۔یہ میل ویئر درج ذیل طریقوں سے صارفین کو متاثر کرتا ہے:رجسٹری کی ایڈیٹنگشیڈول ٹاسک بناناونڈوز اسٹارٹ اپ فولڈر میں داخل ہوناونڈوز سروسز کو ٹارگٹ بناناپلے فل گھوسٹ صارف کی اسکرین شاٹس، آڈیو ریکارڈنگ، سسٹم میٹا ڈیٹا، انسٹال شدہ سیکیورٹی ایپس، اور کلپ بورڈ کا مواد ریکارڈ کرسکتا ہے۔ یہ میل ویئر نہ صرف فائلوں کو چلا سکتا ہے بلکہ سیکیورٹی ایپس اور وی پی این سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ دیگر حساس معلومات کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف ڈیٹا اکٹھا کرنا ہوتا ہے بلکہ سسٹم کی سیکیورٹی کو بھی متاثر کرنا ہوتا ہے، جس سے مستقبل میں مزید حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ خطرہ بتاتا ہے کہ صارفین کو فشنگ، ٹروجن اور میل ویئر سے بچنے کے لیے اپنے سسٹمز کی سیکیورٹی کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھنا چاہیے اور صرف معتبر سافٹ ویئر استعمال کرنا چاہیے۔
وی پی این استعمال کرنے والے صارفین ہوجائیں ہوشیار!
2