لاس ویگاس( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی مشہور الیکٹرک کار “سائبر ٹرک” میں پراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹیسلا کی سائبر ٹرک نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر کھڑی تھی اور اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے فوری طور پر ہوٹل کو گھیر کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جنہیں معمولی زخم آئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین ابھی نہیں کیا جا سکا، تحقیقات جاری ہیں۔ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر بیان جاری کیا ہے کہ ایسی صورت حال پہلے کبھی نہیں دیکھی، ان کی سینیئر ٹیم تحقیقات کر رہی ہے اور جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، وہ عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی ہے۔
امریکا، ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا کی الیکٹرک کار میں پُراسرار دھماکا، ایک شخص ہلاک
4