کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں۔مہوش حیات نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے اور مارول کی ٹی وی سیریز “مس مارول” میں عائشہ کا کردار ادا کیا۔ حکومت پاکستان نے 2019 میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2010 میں ڈرامہ سیریل “ماں جلی” کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی اپنی پختہ اداکاری سے شائقین کا دل جیتا۔ اس کے علاوہ، وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزما چکی ہیں۔
معروف اداکارہ مہوش حیات نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں
2