کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 043 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1904 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 12 پیسے سستی ہوئی اور 278.72 روپے سے کم ہو کر 278.60 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی
5