کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ شے گل نے حال ہی میں اپنے اصل نام اور گلوکاری کے کیریئر کی شروعات کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ شے گل، جو اپنے عالمی مقبول گانے “پسوڑی” کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں بتایا کہ ان کا اصل نام انوشے بابر گل ہے۔ تاہم، انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل کے نام سے جانا جاتا ہے۔شے گل نے مزید وضاحت دی کہ ان کا یہ نِک نام یونیورسٹی کے دنوں میں شروع ہوا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز “گیم آف تھرونز” کے ایک کردار سے کی اور انہیں “شے” کہنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد یہ نام ان کے لیے ایک شناخت بن گیا، جو آج میوزک انڈسٹری میں بھی مقبول ہے۔
پسوڑی گرل شے گِل کا اصلی نام کیا ہے؟ گلوکارہ کا انکشاف
2