کراچی( اباسین خبر)پارچنارا واقعہ کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے دیے گئے ہیں، جن میں نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی اور واٹر پمپ شامل ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، اور ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹان آنے جانے والا راستہ بھی مکمل طور پر بند ہے۔ اسی طرح کامران چورنگی سے موسمیات آنے جانے والا روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ واٹر پمپ سے انچولی جانے والا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، تاہم سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا راستہ کھلا ہوا ہے۔دوسری جانب، گلبائی اور اورنگی ٹان میں بھی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ گلبائی پراچا چوک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ پراچا چوک سے گلبائی جانے والا راستہ کھلا ہوا ہے۔ اورنگی ٹان کی شاہراہ پونے پانچ سے بنارس جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جبکہ بنارس سے اورنگی ٹان پونے پانچ جانے والا راستہ کھلا ہوا ہے۔یہ دھرنے پارچنارا واقعہ کے خلاف احتجاج کے طور پر دیے جا رہے ہیں، اور ان کے باعث کراچی میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
کراچی: مذہبی جماعتوں کے مختلف مقامات پر دھرنے، ٹریفک کا نظام درہم برہم
9