بون( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد 2024 میں 12 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا کہ 2024 میں عالمی پناہ گزینوں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی۔ 2023 میں پناہ گزینوں کی تعداد 11 کروڑ 74 لاکھ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اضافے کی بڑی وجہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اپریل 2023 میں سوڈان میں تشدد میں اضافے کے بعد 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔اس کے علاوہ کانگو اور میانمار کے حالات اور غزہ و لبنان میں جاری تنازعات نے بھی پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں 17 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔
2024ء: دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر گئی
4