لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے شادیوں کا سال رہا، جہاں کئی مشہور شخصیات نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔شہریار منوراداکار شہریار منور نے اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کی۔ شادی کی تقریبات میں ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی اور شبِ برات شامل تھیں۔ ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ دونوں نے سفید لباس میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ثنا جاویدفروری میں اداکارہ ثنا جاوید نے شعیب ملک سے دوسری شادی کی۔ شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر تصاویر شیئر کر کے اس کا اعلان کیا۔ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے تھی، جبکہ شعیب ملک کی پہلی بیوی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا تھیں۔حنا رضویاداکارہ و پروڈیوسر حنا رضوی نے سوشل میڈیا سٹار عمار احمد خان سے شادی کی۔ شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی جس میں قریبی افراد اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔عریشہ رضی خاناداکارہ عریشہ رضی نے عبداللہ فرخ سے شادی کی اور لال رنگ کا عروسی لباس پہنا۔ شادی میں شوبز کی کئی شخصیات، بشمول نمرہ خان اور نادیہ خان، نے شرکت کی۔فیروز خاناداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے شادی کی۔ فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ ان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، لیکن 2022 میں طلاق کے بعد انہوں نے ڈاکٹر زینب سے زندگی کا نیا آغاز کیا۔اسما عباساداکارہ اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی تقریبات بھی اس سال کے اختتام پر ہوئیں۔ ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس میں بشری انصاری اور اسما عباس کے دلچسپ ڈانس شامل تھے۔جویریہ عباسیاداکارہ جویریہ عباسی نے 52 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کی۔ انہوں نے شربتی اور سنہرے رنگوں کا عروسی لباس پہنا اور نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔یہ تمام شادیوں نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر بھرپور چرچے ہوئے۔
سال 2024: کونسی شوبز شخصیات نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا؟
7