لاہور( اباسین خبر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور اس حوالے سے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتشبازی نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضا میں آلودگی کے پیش نظر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔سید موسی رضا نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ سموگ کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچائیں۔ صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی شہریوں میں صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے، اور صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔
سال نو کی آمد: لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری
7