کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ کچھ اساتذہ کی تعیناتی ہو چکی ہے جبکہ کچھ کی باقی ہے۔ ان اساتذہ کی تعیناتی کے بعد بند سکولوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس معاملے کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ تمام بند سکولوں کو کھولا جا سکے، جہاں طلبہ و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے، کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس معزز رکن کو کوئی شکایت ہو، وہ میرے دفتر تشریف لائیں، میں ان کی بات سنوں گی اور ان کے مسائل حل کروں گی۔ میر زابد ریکی، ظفر آغا، اور مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے سوالات پیش کیے، جن کا جواب صوبائی وزیر تعلیم نے دیا، جس پر اسپیکر نے ان سوالات کو نمٹا دیا۔ تاہم، محکمہ محنت و افرادی قوت کے سوالات کو صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 جنوری کو سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔
بلوچستان میں اساتذہ کی تعیناتی کے بعد بندسکولوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا، راحیلہ درانی
6