اسلام آباد( اباسین خبر)وزارت مذہبی امور نے اداروں سے حج لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پالیسی 2025 کے تحت لیبر کوٹہ کے لیے 300 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے سکیل 1 تا 9 کے مساوی ملازمین، مزدور، صنعتی کارکن اور کان کن اس لیبر کوٹہ کے اہل ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت لیبر کوٹہ کے حج اخراجات متعلقہ ادارے برداشت کریں گے، اور کارپوریٹ اداروں کا ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ خواہشمند ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو 15 جنوری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارتوں سے منسلک اداروں کی نامزدگیاں متعلقہ وزارت کے ذریعے 15 جنوری تک مذہبی امور کو بھجوائی جائیں۔ اگر درخواستیں زیادہ آئیں تو 300 نشستوں کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔
حج لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب
4