کوئٹہ ( اباسین خبر)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، لورالائی، موسی خیل، چاغی (دالبندین اور نوکنڈی)، خاران اور دیگر علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔جمعرات کو بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران، کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب، بارکھان، لورالائی، موسی خیل، خاران، قلات، واشوک، پنجگور اور چاغی (دالبندین اور نوکنڈی) اضلاع میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چمن میں 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مسلم باغ میں 1.0 ملی میٹر اور سمنگلی میں ہلکی بارش ہوئی۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے بارش و برفباری کا امکان
2
پچھلی پوسٹ