دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع نے سعودی عرب کے بیانات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔احمد الشرع نے عالمی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب کے پاس شام میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے شام کے لیے کی جانے والی مدد پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں سات سال تک رہے ہیں اور دوبارہ وہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کی آزادی خطے، خلیج اور شام کی سلامتی کی ضمانت ہوگی، اور اس مقصد کے حصول کے لیے اگلے 50 سالوں کی کوششوں کی ضرورت ہے۔
احمد الشرع نے شام کے حوالے سے سعودیہ کے بیانات کو انتہائی مثبت قرار دیدیا
4