لاہور( اباسین خبر)چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے لاہور چیمبر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن کیپٹل اور انڈسٹریز کی ماڈرنائزیشن حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ چونکہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں ہر سیاسی جماعت کی نمائندگی موجود ہے، اس لیے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ان کمیٹیوں کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ تاجروں کے مسائل پر بات کرنے کے لیے سینٹ کا فورم ہمیشہ دستیاب ہے اور وہ اس کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔
تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا: گیلانی
7