کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔ مذہبی جماعت کا دھرنا ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے مقام پر ختم ہونے کے بعد، 26 دسمبر سے شارعِ فیصل کی دونوں اطراف کی سڑکیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔کراچی میں 10 مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے ابھی بھی جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق، نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا جاری ہے، جبکہ گلستان جوہر کامران چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فائیو سٹار چورنگی پر بھی دھرنے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انچولی، پاور ہاس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک اور کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کیے ہیں اور جہاں ٹریفک کا دبا زیادہ ہے، وہاں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
کراچی: شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
8