لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا، جسے عدالت نے برقرار رکھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے، اور اگر وہاں شنوائی نہ ہو تو عدالت آسکتے ہیں۔بعدازاں، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا نام پی سی ایل لسٹ سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔
صنم جاوید کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج
11