7
کراچی( اباسین خبر)سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی 9 جنوری تک چھٹیوں پر ہیں۔