لاہور( اباسین خبر)پنجاب حکومت نے جنوری میں سکولوں کو سموگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول کھلتے ہی سموگ کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے، اور سموگ سے بچا کے لیے سکولوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار کو مقرر کیا جائے۔مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹیوں کے دوران سموگ کے بارے میں آگاہی کے لیے ای لرننگ کا انتظام کیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو اقدامات کی تصاویر روزانہ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والی اتھارٹیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب حکومت کی سکولوں کو تدارک سموگ کیلئے اقدامات کی ہدایت
6