5
لاہور( اباسین خبر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو مدارس کی رجسٹریشن کے مسئلے کو بلا تاخیر حل کرنا چاہیے اور ٹال مٹول سے کام نہیں لینا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتدرہ کے “چھڑی اور گاجر” فارمولے نے سیاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کا دستور ایک متفقہ دستاویز ہے، لیکن اس میں جب جبری ترامیم کی جاتی ہیں تو وہ اس دستاویز کو متنازعہ بنا دیتی ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور اقتدار کی ہوس میں مبتلا سیاستدان جمہوریت کے دشمن ہیں۔