پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبر پختونخوا، علی امین گنڈا پور نے 2025 کو تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا، یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن بحال کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اس کو مکمل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کے مسئلے کا حل قریب ہے، جو پچاس سال سے حل طلب تھا، اور اس کا حل بھی وہ خود کریں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومت کی کارکردگی اس کی معیشت سے واضح ہوتی ہے اور خیبر پختونخوا نے 24 فیصد سے زائد ریونیو بڑھایا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آئی ایم ایف نے خود تسلیم کیا ہے کہ خیبر پختونخوا نے اپنے ٹارگٹس پورے کیے، جبکہ پنجاب خسارے میں جا رہا ہے۔وزیراعلی نے وفاقی حکومت اور پنجاب کی معیشت کی پوزیشن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جو صوبے خسارے میں جا رہے ہیں انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔
2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، علی امین گنڈاپور
7