کراچی ( اباسین خبر)سندھ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔آئی جی سندھ، غلام نبی میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بارے میں آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی۔ اس مہم کے دوران 35 عوامی مقامات پر آگاہی کیمپس لگائے گئے اور 2 ہزار سے زائد بینرز سڑکوں اور دیگر جگہوں پر آویزاں کیے گئے، جس کے نتیجے میں لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوا۔آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ ٹریفک پولیس غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑیاں فورا تحویل میں لے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جائے۔ اس کے علاوہ، ٹریفک حادثات کی جامع تحقیقات کر کے ان کی وجوہات کو روکنے کی کوشش کی جائے۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والے شہری ہوجائیں ہوشیار!
5