کراچی ( اباسین خبر)انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 17 سال پرانے اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے میں 2 ملزمان، نوید حفیظ اور نوازش اکبر، کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزمان کو مغوی کو قید میں رکھنے اور چوری پر 10 سال قید کی سزا بھی سنائی۔ اس کے علاوہ، ملزمان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔یہ کیس 2006 کا ہے جب ملزمان نے کاروباری تنازعہ کے دوران شیر بہادر کو اغوا کرکے پانچ ماہ تک قید میں رکھا تھا اور اس سے 70 لاکھ روپے نقدی اور 90 لاکھ روپے کی جیولری تاوان کے طور پر وصول کی تھی۔ کیس کے شریک ملزمان، زمان، حامد اور فرید، مفرور ہیں۔
اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کا مقدمہ؛ 2 ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا
5