4
کراچی ( اباسین خبر)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان صرف ایک بہانہ ہے، اصل ہدف پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی مداخلت کو واضح طور پر اجاگر کیا ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں اور پارٹی اپنے آخری کارکن تک ملک کے مفاد کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔