پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے سال 2025 کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ 2024 کا سال ہماری قوم کے لیے آزمائشوں اور کامیابیوں کا سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے مل کر بے شمار چیلنجز کا مقابلہ کیا اور ترقی کی راہیں کھولیں، تاہم 2025 میں ہمیں ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے نئے سال کو پاکستان کے لیے امید، استحکام اور ترقی کا سال قرار دیا اور کہا کہ 2025 میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا مکمل طور پر مظاہرہ کرنا ہوگا۔ یہ سال ہماری قوم کے لیے نئے راستے دریافت کرنے اور پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے کا موقع فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی فلاح و بہبود، معیشت کی پائیدار ترقی اور اداروں کی اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ 2025 نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مواقع کا سال ہوگا اور اس کا مستقبل ہمارے اتحاد، محنت اور وژن سے وابستہ ہے۔انہوں نے اختتام میں کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے راہ ہموار کرنی ہے تاکہ ہم ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ سکیں۔
نئے سال 2025 کی آمد پر گورنر خیبرپختونخوا کا پیغام
4