گلگت( اباسین خبر)انسداد دہشتگردی عدالت نے سکیورٹی اداروں کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔گلگت کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیراعلی خالد خورشید خان کے خلاف سکیورٹی اداروں کو دھمکی دینے اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا کیس زیر سماعت تھا۔عدالت نے خالد خورشید کو 34 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور ڈی جی نادرا کو خالد خورشید کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ مجرم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی گلگت بلتستان اور تحریک انصاف کے رہنما خالد خورشید نے ایک جلسے کے دوران سکیورٹی اداروں، چیف سیکرٹری، اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، جس پر ان کے خلاف گلگت کے سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سکیورٹی اداروں کو دھمکیوں کا کیس، خالد خورشید کو 34 سال قید، 6 لاکھ جرمانہ
5