لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، صحت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، جس کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی اور ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ترک قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
6