کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے کیماڑی میں ایک گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے پانچ بچیاں جھلس گئیں۔ پولیس کے مطابق، کچھی پاڑہ میں ایک گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ ابتدائی طور پر، اہل خانہ نے سلنڈر پھٹنے کا گمان کیا، تاہم فائر بریگیڈ کی کارروائی کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ گھر میں سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔پولیس کے مطابق، 3 سے 11 سال کی عمر کی پانچ بچیوںعشا، علیشا، مناہل، تعبیر، اور عائزہکو جھلسنے کے باعث سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔یہ واقعہ یو پی ایس کی بیٹری کے پھٹنے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان بچیوں کو زخم آئے۔
کراچی: گھر میں یوپی ایس کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی، 5 بہنیں جھلس گئیں
7