7
کراچی ( اباسین خبر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 370 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔