13
لاہور( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلا گھیرا کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے خلاف فرد جرم عائد کر دی۔اے ٹی سی کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔اس کے علاوہ عدالت نے عسکری ٹاور جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔