12
کراچی ( اباسین خبر)وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان جن حالات میں ہے اسے برین ڈرین نہیں بلکہ برین ٹرین کہنا چاہیے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملت اسلامیہ کا ماڈل بننا تھا، نہ کہ صرف ایک منڈی۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ کی آبادی میں 18 کروڑ افراد 35 سال سے کم عمر کے ہیں، اور 2050 تک ترقی یافتہ ممالک کی آبادی میں کمی آئے گی۔