3
پشاور( اباسین خبر)پشاور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد بند عدالتوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ کورٹس ٹانک اور جنوبی وزیرستان کو دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے متعلقہ ججز اپنے جوڈیشل کمپلیکس میں کام کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج کام شروع کریں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ججز کے گھروں اور عدالتوں میں سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔