4
پشاور ( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے تہکال میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ ذاتی دشمنی کی وجہ سے ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔