20
پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اس وقت تک پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔’جیو نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی سول نافرمانی کی کال واپس لے لے گی۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ اگر مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوتا، تو حکومت کو سول نافرمانی تحریک کے لیے تیار رہنا چاہیے۔