4
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک کی عدالت نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہو کر سزا سننے کا حکم دے دیا۔یہ کیس اداکارہ کو مبینہ رقم کی ادائیگی چھپانے سے متعلق ہے، جس میں عدالت نے ٹرمپ کو سزا سننے کے لیے ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی اس کیس کو ختم کرنے کا جواز نہیں پیش کرتی۔